وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں مغربی سرحدوں، ملکی سلامتی کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر سمیت سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سرحدوں کی حفاظت سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ فاٹا میں امن کیلئے فرنٹیئر کور کا اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔ ملک میں دیرپا امن کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ پاک وطن کیلئے قربانیاں دینے والے قوم کا سرمایہ، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔آرمی چیف نے دورے کے دوران میوزیم اور فورٹ گیلری کا بھی وزٹ کیا اور وہاں کئے گئے بہترین انتظامات کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *