تبدیلی کی جنگ ہم سے کوئی نہیں جیت سکتا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ پرانے نظام سے فائدہ اٹھاتے تھے، انہوں نے پہلے دن سے حکومت ناکام ہونے کا شور مچا دیا لیکن ان لوگوں کو زمانہ پچھے چھوڑ گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سابق حکمران ملک کو مقروض چھوڑ کر گئے۔ 10 سال سے لوٹ مار کرنے والوں نے ملک کو مقروض کر دیا ہے۔ اس وقت ملک پر سب سے زیادہ تاریخی قرضہ چڑھا ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے 23 سال پہلے سیاست شروع کی تو میرا خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا۔ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، یہ آسان کام نہیں ہے کیونکہ چھوٹا سا مفاد پرست ٹولہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ وہ ہیں جو سسٹم سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ پرانے نظام سے فائدہ اٹھاتے تھے، انہوں نے پہلے دن سے حکومت فیل ہونے کا شور مچا دیا، ایف بی آر میں بھی کچھ لوگ ہوں گے جو تبدیلی نہیں چاہتے، لیکن ہم سے اس جنگ میں کوئی نہیں جیت سکتا، یہ جنگ ہم جیت گئے ہیں۔ ان لوگوں کو زمانہ پچھے چھوڑ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت قوم کو اوپر اٹھانے کے لئے آتے ہیں۔ میں اپنی قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بالکل نہ گھبرائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں، چاہتے ہیں کہ نوجوان خود کاروبار کریں اور پیسہ کمائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *