حکومت نے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دےدی

فیصلہ حالیہ بارشوں کی صورتحال میں عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا،ناصرحسین شاہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ حالیہ بارشوں کی صورتحال میں عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو مشکلات ہیں، پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے تحت پیٹرول پمپس شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *