آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیاسی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان اور حکومت کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے متعلق مشاورت کی۔ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گزشتہ رات ہوئی۔ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومت کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ۔اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے کہا نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہیں۔دونوں رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔آصف زرداری نے کہا حکومت عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا حکمرانوں میں گلی اور محلہ چلانے کی اہلیت نہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں؟مولانا فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے بھی آصف زرداری کو آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاحکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *