پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)ورلڈ کپ میں پاکستان کی کٹ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ بے چینی سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب وہ انتظار ختم ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی ہے جسے دیکھ کر آپ بھی یقینا خوش ہو جائیں گے ۔پی سی بی نے نئی کٹ کی تصاویر ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کی ۔یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کر دیاہے جس میں محمد عامر ، شاداب خان اور وہاب رہاض کو شامل کر لیا گیاہے ، جس کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا۔
31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا۔تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں ہوگا۔چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں ہوگا۔پانچواں میچ 16جون کو بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا۔چھٹا میچ 23جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26جون کو ایجباسٹن میں منعقد ہوگا۔آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جب کہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *