کراچی اور گردو نواح میں آج چاند نظر آ جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ذوالحجہ کاچاند نظر آ جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ذُوالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہو چکی ہے۔ اس لیے آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاند کی لوکیشن کے لیے آپ’رویت‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ اگر بادل ہیں تو ریت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور بالکل صحیح مقام دیکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *