وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

نیویارک: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی میٹنگ ناشتہ پر ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں میں دیگر ایشوز پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *