لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثر 7 علاقوں کومکمل سیل کر رہے ہیں، یاسمین راشد

راولپنڈی اورلاہورمیں ہمارے پاس سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے،صوبائی وزیرصحت

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ لاہور کے سات علاقوں کو سیل کر رہے ہیں، ڈی ایچ اے، گلبرگ، گلشن راوی، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤ ن، ماڈل ٹاؤن اور والڈ سٹی آج رات بارہ بجے سے ایک ہفتے تک مکمل بند رہیں گے۔وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، لاہور اور راولپنڈی میں ہمارے پاس سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنیوالوں سےکوئی رعایت نہیں ہوگی۔ چاہتے ہیں معیشت بھی چلے اور کورونا کا پھیلاؤ بھی روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی ریکوری 20 ہزار کے قریب ہو گئی، متعدد مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ لاہور میں 11 جون کو 1118 مریض تھے اب کُل 738 مریض داخل ہیں۔ 30 سے 50 فیصد بیڈز ہسپتالوں میں خالی پڑے ہیں۔ لاہورمیں آئی سی یو کی تعداد 187 سے 205 کر دی، پبلک سیکٹر میں 250 ہائی ڈیپنڈیسی یونٹس ہیں، پبلک سیکٹر میں 60 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *