برطانوی وزیراعظم بھی کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی زد میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی آ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے پہلے مجھ میں بیماری ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ لہٰذا میں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ میں رہنے کے باوجود حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے حکومت کو لیڈ کرتا رہوں گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فنانس منسٹر اور ہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ کرسکتے ہیں، دونوں وزیربورس جانسن کے ساتھ مصروف وقت گزار رہے تھے۔قبل ازیں برطانوی شہزادہ چارلس بھی اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور وہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
عالمی وبا نے پانچ لاکھ بتیس ہزار 224 افراد کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 326 ہے، امریکا میں کرونا سے متاثرین افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *