اب پاک فوج وزیرستان سے نکل جائے، محسن داوڑ کا نامعلوم مقام سے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

محسن داوڑ دل کی بات زبان پر لے آئے، دہشتگردوں کے مطالبے دہرانے لگے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) بلی تھیلے سے باہر آگئی، محسن داوڑ دل کی بات زبان پر لے آئے،محسن داوڑ نے خار کمرحملے کی وجہ اور حقیقت خود ہی بیان کردی۔
پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کا روپوش ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں جس کے بعد آج محسن داوڑ نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دے دیا جس میں انہوں نے اپنے مطالبے سے آگاہ کر دیا ہے۔ محسن داوڑ نے نامعلوم مقام پر غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ خیال رہے کہ پاک فوج نے کئی سالوں کی ان تھک محنت، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ان آپریشنز میں جوانوں کی قربانیاں دے کر وزیرستان میں امن بحال کیا تھا لیکن حال ہی میں محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ وزیرستان میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرنے کی کوشش کی جس کی سختی سے مذمت کی گئی۔
محسن داوڑ کے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے مطالبے پر سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کے اس بیان سے لگتا ہے کہ وہ وزیرستان میں بحالی امن سے خوش نہیں ہیں اور دوبارہ پاک فوج کو وزیرستان سے بھیجنا چاہتے ہیں اگر پاک فوج وزیرستان سے چلی گئی تو عین ممکن ہے کہ وزیرستان دوبارہ سے دہشتگردوں کی آماجگاہ بن جائے جو کہ پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔ یادر رہے کہ پاک فوج کی چوکی پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ مفرور ہیں ۔ 26 مئی کو رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *