اوگرا کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سفارش

گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سمری بھجوادی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24.57 روپے سستا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 44.07 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *