بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ

طوفان کراچی سے 970 کلو میٹر دور ہے ،پاکستانی کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں اضافے کے باعث ماہی گیروں کو 4 جون تک سمندر میں نہ جانےکی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اب یہ شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جو آج شام جنوبی گجرات، مہاراشٹر اکے ساحل کو پار کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائیکلون کے مرکز میں ہوا کی رفتار 90 سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی سے 970 کلو میٹر دور ہے اور اس سے پاکستانی کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات نے ہدایت کی کہ سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافے کی وجہ سے ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *