فواد چوہدری کا برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ

ان ملزمان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے،فوادچوہدری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) فواد چودھری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں، ان دونوں ملزمان کا برطانیہ میں قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *