آرمی چیف جنرل کے زیر صدارت سات گھنٹے طویل کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی ہے جس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس تقریبا سات گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم روایت کے برعکس اس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔
میڈیا رپورٹسکے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کل سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس میں کور کمانڈر کانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کریں گے جبکہ ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *