پاکستان ائیر فورس میوزیم میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کا مجسمہ نصب

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستانی شاہینوں کا نشانہ بننے اور بعد ازاں گرفتار ہونے والے بھارتی ائیرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مجسمے اور وردی کو پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم میں نصب کردیا گیا۔میوزیم میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مجسمے کو پاکستانی فوجی کے مجسمے کے ساتھ کھڑا کیا گیا اور اور وہیں چائے کا ایک کپ بھی رکھا ہوا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے صحافی انور لودھی نے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ’پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کامجسمہ نصب کیا گیا ہے۔‘

کراچی میں پاکستان ائیر فورس میوزیم میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔پی اے ایف میوزیم میں ابھینندن کے تباہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری کو بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کا جہاز گرا کر اسے گرفتار کیا تھا۔کراچی کے پی اے ایف میوزم میں ابھینندن کے تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں جبکہ نقشے، حربی سامان، گھڑی اور یونیفارم کے کچھ حصے بھی رکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کا مِگ 21 اور سخوئی ایس یو 30 طیارہ تباہ کرکے انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ پکڑ لیا تھا، جس کی پاکستان میں اچھی خاصی خاطر تواضع کرکے واپس بھارت کے حوالے کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *