جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کرلیا ہے تاہم انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ گزشتہ رات جاری کیے گئے۔

فریال تالپور کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب فریال تالپور کو اپنے دفتر منتقل نہیں کرے گی اور انہیں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں رکھا جائے گا جس کے لیے نیب نے زرداری ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیب کی ٹیم نے فریال تالپور کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر کی ٹیم کو زرداری ہاؤس طلب کرلیا ہے۔فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مرتبہ توسیع حاصل کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اور آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *