نوازشریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر لگانے کا فیصلہ کر لیا۔نیب نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نوازشریف طلبی کا اشتہار لگانے کے لیے وزارت خارجہ سے رابطہ کر لیا جس میں نواز کی طلبی کا اشتہار برطانوی رہائشگاہ کے باہر بھی لگانے کی ہدایت کر دی۔وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یورپ نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کر کے عدالتی احکامات پر عمدارآمد کرانے کی ہدایت کی ہے، نیب ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن یوکے کے اہلکار آج ایون فیلڈ جائیں گےایون فیلڈ میں اشتہار لگائیں گے۔ ن لیگ کے ورکروں نے جاتی امرا میں لگایا جانیوالا عدالتی اشتہار پھاڑ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *