حکومت کا بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی لگانے کا اعلان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہےکہ بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی لگارہے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے بتایا کہ گھریلو ملازمین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی لگائی جارہی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ بل کی منظوری دے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں،میڈیا میں گزشتہ ایک سال سے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کےلئے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ گھروں میں کام کرنے والے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے حکومت بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، فوری طور پر بچوں کے گھروں میں کام پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *