سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آصف علی زرداری، خواجہ سعد رفیق اور فاٹا کے دو ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ حل ہوگیا ۔ا سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔ پروڈکشن آرڈرز جاری ہونےکے بعد آصف زرداری جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اوربجٹ پر ہونے والی بحث میں حصہ لیں گے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بھی سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تبصرہ کیا ’’ دیر آید درست آید‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *