کورونا وائرس نے کراچی کی محسن سسٹر رتھ لیوس کی جان لے لی

رتھ لیوس کئی سال سے کراچی میں دارالسکون کا فلاحی ادارہ چلا رہی تھیں

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کورونا وائرس ڈاکٹرز کے بعد فلاحی اداروں میں کام کرنےوالے افراد کو نشانہ بنانے لگا، کورونا میں مبتلا سسٹر رتھ لیوس انتقال کرگئیں۔سسٹر رتھ لیوس کراچی میں فلاحی ادارے دارلسکون کو چلا رہیں تھی، سسٹر رتھ لیوس کے انتقال پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی مشیر مرتضی وہاب نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹر رتھ لیوس کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔یاد رہے کہ فلاحی ادارہ دارالسکون 1972 میں قائم ہوا ، جس کے بعد سے رتھ لیوس وہاں پر خدمات سرانجام دے رہی تھی، ان کی ادارے میں ذہنی طور پر معذور بچوں کی بحالی کے لیے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔رتھ لیوس کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی اور کئی دنوں سے وہ سخت بیمار تھیں ۔کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *