بلاول بھٹو زرداری کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب کا جواز نہیں بچا، پارلیمان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے واضح ہے کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے، نیب کے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نیب اسٹیبلیشمنٹ کٹھ پتلی کاحساب ہورہا ہے ، اس غیر آئینی ادارے کو تالا لگا دیں ۔ایک نوٹیفکیشن کے زریعے ایک رات میں اربوں روپے کمائے گئے ۔ اس قسم کے فیصلے کی کیا آئینی حیثیت ہے ؟ سلیکیٹڈ حکومت نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کہہ رہا ہے کہ یہ حکومت کرپٹ ترین ہے ،یہ بی آرٹی منصوبے کا حساب دینے کوتیار نہیں،کیا آج ہونیوالی کرپشن کی ذمہ دار بھی پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہے ۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پنجاب میں آن ٹریننگ وزیراعلی کو نہیں رکھا جا سکتا، ملک کے سب سے بڑے صوبے کی ٹیم ناہل، نالائق اور اب ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب کےزراعت کونقصان ہوتوپورے پاکستان کی فوڈ سکیورٹی متاثر ہوتی ہے۔ سب سے بڑے صوبے میں کامیاب لاک ڈاؤن ہوسکتا تھا ، پنجاب ڈاکٹرکوبہترہیلتھ پیکج اوررسک الاؤنس دےسکتےتھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دورےکےبعد اسلام آبادجارہاہوں، عید کے بعد ہونے والی اے پی سی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، شہباز شریف کی صحت یابی کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *