وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعید غنی نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تاحال جو علامات اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسولیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔انہوں نےشہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں پر رہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *