وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کے بجائے مزید کمزور کر رہی ہے، آصف زرداری

حکومت نے لوگوں کیلئےکچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے،سابق صدر

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں، جلد اچھا وقت آنے والا ہے، موجودہ حکمرانوں‌ میں‌ سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کے بجائے مزید کمزور کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری آج کل بیمار ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں بھی زیر گردش رہیں جس کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے تردید کی گئی۔آج پارٹی رہنماؤں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، ہر بحران کو مزید گہرا کر دیتے ہیں۔ 2008 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا، ہم نے انہیں قومی دھارے میں لانے کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔موجودہ حالات میں حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔
قمز زمان کائرہ اور چودھری منظور سے پارٹی امور سے متعلق گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں، جلد اچھا وقت آنے والا ہے، مقدمات کا کوئی خوف نہیں، پہلےبھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 2008 کےعالمی بحران میں کسانوں، مزدوروں کو سپورٹ کیا، ہمارے سپورٹ پروگرامز سے ملکی معیشت واپس آئی، ٹڈی دل کی ایک سال پہلےوارننگ دی تھی لیکن حکمرانوں کو سمجھ نہیں آئی، ہم گندم، چینی، کپاس باہر بھجوا رہے تھے اور موجودہ حکمران درآمد کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *