عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5روپے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی ۔ منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 7 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 111.60 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 77 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے فی لیٹر ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لئے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 23 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *