اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں واپسی کی حامی بھر لی

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش کردی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں واپسی کی حامی بھر لی ہے۔سابق وزیر خزانہ اسدعمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے لیےوزیر ریلوے شیخ رشید بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اور آج صبح بھی انہوں نے اسلام آباد میں اسد عمر سے ملاقات کی ۔شیخ رشید ، اسد عمر کو کابینہ میں لانے کےلئے منانے کا مشن اپنے ذمہ لے چکے ہیں اور دونوں کی اب تک تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں ۔آج صبح دونوں کی ملاقات کے بعد اسد عمر وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر کی وزیراعظم سے ملاقات انہیں واپس وفاقی کابینہ میں لانے کی کوششوں کا ہی حصہ ہے اور اب جلد اسد عمر وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ اسد عمر کو توانائی یا پلاننگ کی وزارت ملنے کاامکان ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسد عمر کو کون سی وزارت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسد عمر گزشتہ ماہ 18 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *