تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے،۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق انتقال کرگئے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے جن کے انتقال کی تصدیق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی ہے۔ نعیم الحق کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور انہیں کچھ دن قبل اسپتال لایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *