سی اے اے نے پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دئیے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) سول ایوی ایشن نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد سول ایوی ایشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے کے 17پائلٹس کےلائسنس منسوخ کردیئے۔ منسوخ ہونے والوں میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے حکومت کی منظوری کے بعد لائسنس منسوخ کے لیٹر جاری کیے ہیں۔ پی آئی اے کے 48 پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز کے معطل کیے گئے ہیں جبکہ پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لائسنس منسوخی کے بعد پی آئی اے پائلٹس کو فارغ کرنے کی کارروائی کر رہی ہے، پی آئی اے نے 17 پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا، 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *