کورونا وائرس، ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی

وفاق، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزارت داخلہ نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نےملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کی شام کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس کے شرکا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس میں شرکت کی تھی۔ کانفرنس میں فیصلہ ہوا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *