منظور پشتین کے بعد محسن داوڑ اور علی وزیر بھی گرفتار

پی ٹی ایم رہنما اور ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ایم این ایز محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھی گرفتار کرلیا۔2 روز قبل پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو پشاور سے گرفتار کیا تھا جنہیں گزشتہ روز 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
منگل کے روز منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پی ٹی ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس کی قیادت پی ٹی ایم کے ایم این ایز محسن داوڑ ، علی وزیر اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کر رہے تھے۔ پولیس نے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے تینوں رہنماؤں کے علاوہ خاتون رہنما بشریٰ گوہر سمیت دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی محسن داوڑ اور علی وزیر کئی ماہ جیل میں رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *