پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کےدرمیان تصادم،متعدد زخمی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں کئی طالب علم اور گارڈز زخمی ہو گئے۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق تصادم جامعہ پنجاب کے شعبہ سوشل اسٹیدیز میں ہوا۔ طلبہ گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چھ گارڈز سمیت متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
تصادم کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جامعہ پنجاب پہنچ گئی۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق طلباء کے مابین لڑائی کو روکنے میں جامعہ کے چھ گارڈز زخمی ہوئے۔ زخمی گارڈز کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق طلباء کی لڑائی میں دو گارڈز کے سر پھٹ گئے۔ تصادم کے بعد طلبا نے انتطامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیمپس پل بلاک کردیا۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق حالات کو قابو کرنے کے لیے پولیس افسران بھی فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں حالات کنٹرول میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *