سلمان خان کا فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی تنظیم بینگ ہیومن ملازمین کی مدد کرے گی

ممبئی: (پاکستان فوکس آن لائن)دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری رکھنے والے ملک بھارت میں جہاں 21 روزہ لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے دیگر کروڑوں ملازمین متاثر ہوئے ہیں، وہیں وہاں کی فلم انڈسٹری کے بھی لاکھوں ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران فلم انڈسٹری میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 25 ہزار لوگوں کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی جب کہ نئی فلموں کی نمائش بھی عارضی طور پر روک کر سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا۔تاہم 22 مارچ کے بعد بھارت میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا جس کے بعد نہ صرف کاروباری اداروں کو بند کردیا گیا بلکہ عام ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروبار زندگی معطل ہوگئی۔لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد خاص طور پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین مالی تنگی کا شکار ہیں اور ایسے ہی مالی مشکلات کے شکار فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا اعلان اداکار سلمان خان نے کیا ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران فلم انڈسٹری میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 25 ہزار لوگوں کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ویسٹرن انڈیا سنی امپلائیز کی مجلس عاملہ کے صدر بی این تیواری کے مطابق سلمان خان مذکورہ تنظیم کے رجسٹرڈ 25 ہزار ملازمین کی مالی امداد کریں گے۔ جب ہم نے سلمان خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہم سے متاثرہ لوگوں کی تعداد پوچھی، ہم نے انہیں 25 ہزار متاثرین بتائے، انہوں نے ان لوگوں کی فوری مدد کی حامی بھرلی ۔تیواری کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو سب لوگ صرف 21 روز کے لاک ڈاؤن کی تیاری کر رہے ہیں لیکن ہمارے ورکرز کی تعداد 5 لاکھ ہے، اگر یہ ایک یا دو مہینے تک چلا تو ہمیں ہر جگہ سے فنڈز کی ضرورت پڑے گی۔ ہزاروں لوگ ایسے ہیں جو وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیات دے رہے ہیں لیکن جس انڈسٹری سے ان کا تعلق ہے اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے، انہیں پہلے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔بی این تیواری نے نام لیے بغیر اکشے کمار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ وزیر اعظم کے کاغذوں میں اچھا بننے کیلئے 25 کروڑ روپے دے چکے ہیں لیکن آپ نے فیڈریشن کو ابھی تک ایک فون کال بھی نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *