امریکا میں معروف کافی ریسٹورنٹ نے اسلاموفوبیا کی مثال قائم کردی

مینیسوٹا: (پاکستان فوکس آن لائن) بین الاقوامی سطح پر مشہورومعروف کافی ریسٹورنٹ اسٹاربکس نے مسلمان گاہک کو کافی کے کپ پر’’آئی ایس آئی ایس‘‘ لکھ کردے دیا۔ غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں19سالہ عائشہ اسٹار بکس میں کافی شاپ کی برانچ میں کافی پینے گئی تھیں۔انہو ں نے کافی کاآرڈر دیالیکن جب کافی آئی تو کپ پر’’آئی ایس آئی ایس ‘‘لکھا ہوا تھا۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیا ہوا؟ اسٹاربکس کا میرے ساتھ یہ رویہ میرے حجاب پہننے کی وجہ سےتھا۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب ویٹرمیرے پاس آیا تھا کہ اس نے میرا پورا نام پوچھا تھااورجب کافی لایا توکپ پرمیرے نام کی جگہ’’آئی ایس آئی ایس ‘‘لکھا ہواتھا۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ یہ ثبوت ہے کہ امریکا میں اسلاموفوبیا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹار بکس کی جانب سے اس رویے کے خلاف عائشہ نے محکمہ برائے انسانی حقوق میں شکایت درج کروادی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *