ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بچوں نے مہاتیر محمد کو گلدستے پیش کیے جبکہ انھیں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد اور اہم کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔ مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد، پاکستانی صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی۔دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتکاروں کی گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ ملائیشین صنعتکار آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ دونوں ممالک کا فوکس معاشی، تجارتی، دفاعی تعلقات میں مزید بہتری لانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *