شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے ڈیلی میل اخبار اور صحافی ڈیوڈ روز کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ من گھڑت اسٹوری عمران خان کی ہدایت پر چھاپی گئی، نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑ نہ ہوتا تو میرے خلاف آشیانہ کیس نہ ہوتا، چیف جسٹس نے عدالت میں کہا کہ نیب بتائے شہبازشریف نے کہاں کرپشن کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کا آج تک مجھے فارمل نوٹس نہیں ملا، نوازشریف کی زیر قیادت پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں سینکڑوں بلین بچائے تاہم عمران خان کے حواریوں نے جو کچھ کیا اس کا لندن ہائی کورٹ میں انصاف ہوگا۔
خیال رہے کہ 14 جولائی 2019 کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے خبر شائع کی تھی جس کے مطابق شہباز شریف کیخلاف برطانیہ میں تفتیش شروع ہوگئی ہے اور ان پر زلزلہ متاثرین کی امداد میں خرد برد کا الزام ہے۔ 26 جولائی کو شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو قانونی نوٹس بھیجنے کا دعویٰ بھی کیا۔ جس میں ڈیلی میل اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا اور ڈیوڈ روز کی خبر کو جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دیا تھا۔بعد ازاں برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کی جانب سے متعدد بار شہباز شریف کو دعوی دائر کرنے کا چیلنج بھی کیا گیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *