سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ تصاویرشیئر کردیں

میری بنیادی توجہ رحمان ملک کے خلاف زیادتی کے مقدمے پرہے،سنتھیارچی

امریکی شہری سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی ، مخدوم شہاب الدین اور رحمان ملک کے ساتھ تصاویرشیئر کردیں، سنتھیارچی کا کہنا تھا کہ بنیادی توجہ رحمان ملک کے خلاف زیادتی کے مقدمے پرہے۔سماجی رابطوں کی ون سائٹ ٹوئٹر پر سنتھیا رچی نے کہا کہ میں شروع سے ہی کہہ رہی ہوں کہ میری یوسف رضا گیلانی سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی تھی، نیچے فراہم کی گئی ہماری دونوں تصاویر کمرہ استقبالی کی ہیں ، یہی وہ جگہ ہے جہاں مجھے غیر مناسب طریقے سے گلے لگایا گیا۔یقین ہے کہ حکام اس دورے کا ریکارڈ ضرور دیکھیں گے۔
امریکی شہری نے سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ 2010 کے آخر یا 2011 کے آغاز میں سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں ، جنہیں ایک این جی او کی سی ای او فرحانہ سواتی نے متعارف کرایا۔
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سینتھیارچی نے لکھا کہ 2010 کے آخر میں رحمان ملک سے ملاقات ہوئی اور میرا دو سالہ ورک ویزا ، مارچ 2011 کو جاری کیا گیا تھا۔
ایک اور ٹوئٹ میں سینتھیارچی نے کہا کہ میری بنیادی توجہ رحمان ملک کے خلاف زیادتی کے مقدمے پرہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کرانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *