علی زیدی کا بلاول سے بینظیر کی مبینہ وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ

غیرمصدقہ ہاتھ سے لکھی بی بی شہید کی تحریردکھاکرانہوں نے قوم کو بیوقوف بنایا،علی زیدی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی وصیت کو غیر مصدقہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانےکی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہاتھ سے تحریر کی گئی غیر تصدیق شدہ وصیت کو بی بی کی وصیت کے طور پر پیش کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی پر قبضے کیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا گیا۔علی زیدی کا کہنا تھا پارٹی انتخاب ہتھیانے اور لال شہباز کی سر زمین کو 12 سال تک بے رحمانہ لوٹ مار کا نشانہ بنانے کیلئے بھی یہی جعلی وصیت بروئے کار لائی گئی، سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ، بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنے کی بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *