ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھیں،ایف آئی اے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ مبینہ ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا ہے۔مذکورہ کارروائی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھیں اور گرفتارملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے۔ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزم یاسین کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہے۔
واضح رہےگزشتہ روز بھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *