بھارتی حکومت نے قومی ایئر لائن کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا

نریندر مودی کی نفرت انگیز پالیسیاں بھارتی معیشت کو لے ڈوبیں

بھارتی قومی ائر لائن’’ائرانڈیا‘‘8ارب ڈالر کے قرضوں تلے دب گئی

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر قرض میں ڈوبی ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کی پیش کش کر دی۔بھارتی حکومت کی جانب سے 17 مارچ تک کوائف جمع کرانے کی ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قرض میں ڈوبی ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کے لئے بھارتی حکومتی نے پیش کش طلب کرلیں ۔ بھارتی حکومت کے ابتدائی نجکاری مراسلے میں خریداری میں اظہار دلچسپی رکھنے والے اداروں کے لیے 17 مارچ تک کوائف جمع کرانے کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے ساتھ بھارتی حکومت کم لاگت ایئرانڈیا ایکسپریس اور سنگاپور ایئرلائن کے ساتھ برابر ملکیت کے جوائنٹ وینچر ایشیاء ایس ٹی بھی فروخت کرنا چاہتی ہے، کامیاب بولی دینے والے کو ایئرلائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی منتقل ہوگا۔ایئر انڈیا کی ملکیت میں ایئرانڈیا انجینئرنگ سروس، ایئرانڈیا ایئر ٹرانسپورٹ سروس، ایئرلائن الائیڈ سروسز اور ہوٹل کارپوریشن آف انڈیا شامل ہیں، جو نجکاری میں شامل نہیں ہونگی۔ان کمپنیوں کو ایئرانڈیا ایسٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کو منتقل کئے جانے کا عمل جاری ہے، مراسلے کے مطابق ایئرانڈیا اور ایئرانڈیا ایکسپریس کے 232 ارب کے قرض نجکاری کے ساتھ منتقل ہونگے، جبکہ دیگر قرض ایئرانڈیا ایسٹ ہولڈنگ کو منتقل کردیئے جائیں گے۔ارنسٹ اینڈ ینگ ایئر انڈیا کی نجکاری کے مشیر ہیں، 2018ء میں بھارتی حکومت نے مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ ایئرانڈیا کے 76 فیصد حصص فروخت کے لئے پیش کش مانگی تھی لیکن کوئی بولی موصول نہیں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *