حکومت کا عیدالاضحی پر کورونا کے پیش نظر صرف 3 چھٹیاں دینے کا پلان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی حکومت کا عیدالاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا پلان سامنے آیا ہے جو ممکنہ طور پر 31 جولائی سے شروع ہونگی۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں عید الاضحی جمعے کو ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر اور اداروں میں عید کی اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عید کے مخصوص دنوں کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے۔ اس حساب سے چھٹیاں تو عید کے تین دن ہی ہوں گی لیکن عملی طور پر صرف جمعہ کو سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی کیوں کہ ہفتہ اور اتوار تو ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *