پاکستانی پائلٹس کیلئے اچھی خبر،21 کے لائسنس کلیئر قرار دیدیے گئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پی آئی اے پائلٹس کے مشکوک لائسنس اسکینڈل کے معاملہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )نے غیرملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے 21 پاکستانی پائلٹس کو کلیئر کردیا۔غیرملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے پاکستان پائلٹس کے لیے بڑی خبر آگئی۔ پی آئی اے پائلٹس کے مشکوک لائسنس اسکینڈل کے معاملہ میں سی اے اے نے غیرملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے 21 پاکستانی پائلٹس کو کلیئر کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )پاکستان کے حکام کے مطابق پائلٹس کے لائسنس اصلی ہیں اور ان پائلٹس کے نام 262 مشکوک لائسنس پائلٹس کی فہرست میں نہیں ہیں،لائسنس کی فوری تصدیق کے بعد سلام ایئر کے 18 پائلٹس اور 3 ہانگ کانگ ایئرلائن کے پائلٹس کی تصدیق کردی گئی۔سی اے اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سی اے اے نے فوری رپورٹ ای میل کے زریعے اومان اور ہانگ کانگ ایئرلائنز میں کام کرنے والے پائلٹس سے متعلق بھیج دی ہے،سی اے اے نے ہانگ کانگ اور اومان کو فوری تصدیقی ای میل کچھ دیر قبل بھیج دی تھی۔
واضح رہے کہ پائلٹس کےمشکوک لائسنس کے معاملہ پر اومان کی سلام ائیر میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی وضاحت طلب کی تھی اور اومان کی ایئرلائنزنےڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان کو خط لکھا تھا۔جس میں اومانی سی اے اے کا کہنا تھا کہ اومان کی ایئرلائن سلام ایئر کے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی جائے۔جس پر ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کو فرانزک آڈٹ کرایا اور ڈی جی سول ایوی ایشن نے جوابی خط میں پاکستانی 18 پائلٹس کے لائسنس کو کلیئرقرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *