کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی میں سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تین دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں وسیع اللہ، محمد فاضل اور محمد رضوان شامل ہیں۔رینجرز کے مطابق تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جب کہ ملزمان متعدد جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایم کیو ایم لندن سے احکامات لے کر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ملزمان سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *