ایران مظلوم فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا ، آیت اللہ علی خامنہ ای

تہران: (پاکستان فوکس آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے صدر اسماعیل ہانیہ کو خط میں لکھا ہے کہ ‘ ایران فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔حماس کے دفتر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مظلوم فلسطینی قوم کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے اور کہا کہ فلسطینی قوم کی آزادی کے حصول اور قابض صہیونی ریاست کی شر کے خاتمے کے لیے دی جانی والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ قوم پر بیداری اور وحدت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم اور اس کی نمائندہ قوتیں مل کر ہی صہیونی دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا سکتی ہیں، فلسطینی مزاحمتی قوتیں اور فلسطینی قوم بہادر ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے قابض دشمن کی ہر دھمکی اور لالچ کو منطق، عقل، مزاحمت اور مہارت سے دشمن کو ناکام بنایا ہے،اسرائیل دہشت گرد حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔اسرائیل نے فلسطینی قوم کے آئینی حقوق دبا رکھے ہیں اور مذاکرات کے دھوکے اور نام نہاد امن کے جھانسے میں فلسطینی قوم کے حقوق کو غصب کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *