پاکستانیوں کیلئے بری خبر، کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے،ترجمان محکمہ صحت

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آگئے ہیں اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی دونوں کیسز کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا رہائشی یحییٰ جعفری نامی نوجوان ایران سے ہوائی جہاز کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔ طبی معائنے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ دوسری جانب ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی دو پاکستانیوں میں اس وائرس کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوان کے ساتھ اس کے اہلخانہ کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔اور متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں کیسوں کی بھرپور طبی نگرانی میں ہیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ میں اس سلسلے میں تفتان سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس کرونگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *