حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کیساتھ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے تُرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں کا یہ گانا تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہے۔گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔گانے کی ویڈیو میں ترک اور پاکستانی صدور کو دکھانے سمیت آزاد کشمیر کے صدر کو بھی دکھایا گیا ہے جب کہ گانے میں آزادی کشمیر کی جدوجہد میں پیش پیش مقبوضہ کشمیر کے مقبول رہنماؤں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *