ایک اور شکست، لاہور قلندرز کی ٹیم فتح کیلئے ترس گئی

لاہور قلندر کو پی ایس ایل میں اب تک تمام تینوں میں میچوں شکست کا سامنا رہا

راولپنڈی:(پاکستان فوکس آن لائن) پی ایس ایل کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دے دی، لاہور کی ٹیم 12 اوورز میں صرف 116 رنز بنا سکے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے میچ 12 اوورز تک محدود کردیا گیا، لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، کامران 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ٹام بینٹن اور حیدر علی نے 34,34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں ، اس کے علاوہ لائم لیونگسٹون 5، لوئس گریگوری 16، محمد محسن صفر، ڈیرین سیمی 12 اور وہاب ریاض 13 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کی اور 3 اوور کے کوٹے میں 24 رنز دیے، ڈیوڈ ویزے نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے 27 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔133 رنز کے جواب میں کرس لین اور فخر زمان نے بیٹنگ کا جا رحانہ آغاز کیا ، کرس لین جارحانہ کھیلتے ہوئے 15 گیندوں پر 30 رنز بنا سکے اور آؤٹ ہوگئے ، حفیظ بھی 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ، فخر زمان بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور19 گیندوں پر 22 رنز بنا کر چلتے بنے۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ ویلاس 2 ، کپتان سہیل اختر 12 ، ڈیوڈ ویزے 9 رنز ہی بنا سکے ۔ تاہم بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرزنے 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے لیوس گریگری نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک ایک شکار کیا۔
واضح رہے کہ لاہور قلندر کو پی ایس ایل میں اب تک تمام تینوں میں میچوں شکست کا سامنا رہا ہے اور اس طرح وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے موجود جبکہ پشاور زلمی نے 4 میچ کھیل کر آج اپنی دوسری فتح حاصل کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *