یورپ کے بعد امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

یورپ کے بعد اب امریکا نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی عائدکردی۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا امریکا میں پرواز کے حوالے سے خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی فلائٹس کی سیفٹی پر تشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک قراردیاجانا ہے، پی آئی اے کی ہرقسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اب پی آئی اے امریکا کے لئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی۔دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی عائد کر نے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ای میل کی ہے، امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے، امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *