عید الاضحی اور محرم کے موقع پر انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے،آرمی چیف

کورکمانڈرز کانفرنس میں مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر خراج تحسین پیش کیا گیا

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وباء کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ملکی سیکیورٹی کودرپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے تناظرمیں آپریشنل تیاریوں پرغور کیا گیا جبکہ خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے سپہ سالار نے تمام فارمیشنزکی تیاریوں کو سراہا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *