ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی یکم اگست کو ہوگی

یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الاضحی یکم اگست کو منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ذی الحج 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوئے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی، اور اسی طرح عیدالاضحی یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔
واضح رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ذی الحج 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی ، آج پاکستان میں کراچی اورگرد ونواح کے مطلع میں چاند نظرآجائے گا، اگر بادل ہوں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *